”ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا لیکن۔۔۔“ معروف بھارتی کرکٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا

”ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا لیکن۔۔۔“ معروف بھارتی کرکٹر ...
”ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا لیکن۔۔۔“ معروف بھارتی کرکٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سابق بھارتی کرکٹر روبن اوتھاپانے انکشاف کیا ہے کہ ہ ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار انہوں نے خودکشی کا سوچا لیکن پھر خود کو بدلنے کافیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق روبن اوتھاپا نے کہا کہ 2006ءمیں ڈیبیو کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا مگر 2009ءسے 2011ءکے تین برس میری زندگی کے سب سے مشکل سال تھے۔ اس دوران میں ڈپریشن کا شکار رہا اور روزانہ ہی میرے دل میں خودکشی کی خواہش پیدا ہوتی، میرا دل کرتا کہ اپنی بالکونی سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لوں۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے بیرونی مدد گی جس کے بعد میں خود کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنا شروع ہو گیا اور پھر ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات سے بھی چھٹکارا مل گیا۔

مزید :

کھیل -