”وزیراعظم عمران خان یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ کوروناوائرس ۔۔۔“ سعید غنی برس پڑے

”وزیراعظم عمران خان یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ کوروناوائرس ۔۔۔“ ...
”وزیراعظم عمران خان یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ کوروناوائرس ۔۔۔“ سعید غنی برس پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” وزیراعظم عمران خان یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ کورونا خطرناک ہے ۔“

تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاﺅ نہیں بلک کرفیو ہے ، ہم جب بھی سختی کرتے ہیں تو عمران خان نرمی کے بیان دیتے ہیں ، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ سخت لاک ڈاﺅن کرو مگر وزیراعظم نہ مانے ، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں کہ کورونا وائرس خطرناک ہے۔ سعید غنی کا کہناتھا کہ وزیراعظم صاحب کورونا جان لیوا ہے نزلہ نہیں ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے سکول نہیں کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکول ایسوسی ایشنز کے کہنے پرسکول نہیں کھولے جائیں گے، سکول کھولنے پر آرڈیننس کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -