کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹر توفیق عمر اس وقت کس حال میں ہیں؟

کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹر توفیق عمر اس وقت کس حال میں ہیں؟
کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹر توفیق عمر اس وقت کس حال میں ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوورنا وائرس کا شکار ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے، اب مکمل طور ہر صحت یاب ہوچکا ہوں، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ٹیسٹ اوپنر نے واضح کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں بلکہ اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔