سابق مسٹر پاکستان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، افسوسناک خبر آ گئی

سابق مسٹر پاکستان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، افسوسناک خبر آ گئی
سابق مسٹر پاکستان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے وار میں شدت آ گئی ہے اور کئی نامور شخصیات بھی اس موذی وباءکا شکار ہو رہے ہیں اور اب سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آنے پر یحییٰ بٹ ازخود تنہائی میں چلے گئے ہیں اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے جبکہ پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
تیمور خان بھٹی کا کہنا ہے کہ یحییٰ بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالے سے پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,896 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد 5 جون تک ملک بھر میں مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 89,249 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,838 تک پہنچ گئی ہے۔