سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی

سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی
سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ کی ادا کی گئی جس میں ملکی اور غیر ملکی افراد نے سماجی فاصلے کے ضوابط کے تحت نمازِ جمعہ ادا کی.

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب کی تین ہزار 869 مساجد میں نماز جمعہ کی ادا کہ گئی جس میں ملکی و غیر ملکی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اور حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کا درس دیا گیا اور کہا کہ وباء سے پہلے خود کو بچانا ہے اور پھر دوسروں کو بھی سماجی فاصلہ رکھ کر اس سے محفوظ رکھنا ہے.
تمام مساجد میں نمازیوں نے ماسک اور سنیٹائزر سے ہاتھ صاف کر کے نماز ادا کی اور اللہ کے حضور دعاء کی کہ اللہ جلد اس وباء سے دنیا کو محفوظ بنا دے.مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بھی نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے.

مزید :

عرب دنیا -