سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

  

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہو گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔سائرہ افضل تارڑ کی طبیعت گزشتہ 2 روز سے خراب تھی جس پر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، سائرہ افضل تارڑ کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سائرہ افضل تارڑ 2 مرتبہ حافظ آباد این اے 102 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جبکہ سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر بھی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سائرہ افضل تارڑ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33536 ،پنجاب میں 33144 ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 11890، بلوچستان میں 5582 ،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3946 ،آزاد جموں و کشمیر 299 اور گلگت میں 852 ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -