مہندی کی رات دلہن قتل،  قاتل کون ہیں اور یہ بھیانک قدم کیوں اٹھایا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

مہندی کی رات دلہن قتل،  قاتل کون ہیں اور یہ بھیانک قدم کیوں اٹھایا؟ دل دہلا ...
مہندی کی رات دلہن قتل،  قاتل کون ہیں اور یہ بھیانک قدم کیوں اٹھایا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین موٹر سائیکل سواروں نے مہندی کی رات دلہن کو بیوٹی پارلر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بابو محلہ میں  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک لڑکی کی مہندی تھی۔ مہندی کی تیاری کیلئے وہ بیوٹی پارلر گئی جہاں سے واپس آنے لگی تو تین موٹر سائیکل سوار نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان لڑکی کے رشتہ دار ہیں جو اس کا اپنی مرضی سے رشتہ کرانا چاہتے تھے، مقتولہ کی آج (جمعہ) کو بارات تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -