ہمیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں لیکن یہاں پر۔۔۔۔ رکنِ قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کر دیا 

ہمیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں لیکن یہاں ...
ہمیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں لیکن یہاں پر۔۔۔۔ رکنِ قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  ثنااللہ مستی خیل نے پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی  ثنااللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں ٹیسٹ ہورہے ہیں لیکن یہاں پر ٹیم موجود نہیں،ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا،ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے۔ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ وزیرسے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو  قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گا۔

مزید :

کورونا وائرس -