عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید چھ کیسز سامنے آگئے ،متاثرہ افراد کی تعداد 24ہوگئی

عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید چھ کیسز سامنے آگئے ،متاثرہ افراد کی تعداد ...
عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید چھ کیسز سامنے آگئے ،متاثرہ افراد کی تعداد 24ہوگئی

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع میں کورونا وارس تیزی کےساتھ پھیلنے لگاعمرکوٹ میں کورونا کے مزید چھ   نئے کیس پازیٹو آگئے کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےوالوں میں عمرکوٹ ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرڈاکٹرالھداد راٹھور کی اہلیہ اوربیٹی بھی  شامل ہےعمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس متاثرین  کی تعداد"24"چوبیس ہوگئی ہے محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا بڑی تعدادمیں لوگوں  کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیے تفصیلات کےمطابق  عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے چھ  مزید کیس پازیٹو آگئے ہیں جن میں عمرکوٹ ضلع  کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کی اہلیہ    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کی بیٹی ،  ودیا پوری ،اظہرحسین، شازیہ،اور  اسلم  کے کورونا واہرس کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹرالھداد راٹھورنے چھ کورونا ٹیسٹ پازیٹیوآنےکی تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں صرف دوتین روزمیں کوروناواہرس میں تیزی سے اضافہ ہواہےجس کےبعدمحکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو روز میں چالیس  سے زائد افراد کی شک کی  بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیےگئے تھے ان میں سے چونتیس افراد کےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآگئی ہے جبکہ چھ افراد کی کوروناٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق   کورونا کے ان چھ متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے   عمرکوٹ میں کورونا واہرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ  ہورہاہے عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ پندرہ روزکےدوران اب تک چوبیس"24" کیس  پازیٹو آچکے ہیں ان میں عمرکوٹ ضلع کےگاؤں نیو چھورمیں "6"کوروناکیس نبی سرتھر میں "1"تحصیل کنری میں کورونا کے "4"کیس تحصیل سامارومیں کوروناکا"1"گاؤں کھارڑوسیدمیں"1"گاؤں     کیجراڑی میں کوروناکا "1"کیس جبکہ عمرکوٹ میں کورونا کے"10"کل عمرکوٹ       ضلع میں کوروناکے  " 24"کیس پازیٹو آچکے ہیں  دوسری  طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور  محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے   عمرکوٹ میں  لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -