3سال سے33حاضریوں میں مفرورہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی وزیر اعظم آگ بگولہ ہو جائیں گے

3سال سے33حاضریوں میں مفرورہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات ...
3سال سے33حاضریوں میں مفرورہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی وزیر اعظم آگ بگولہ ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 10 ارب کا الزام لگا کر بھاگنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران صاحب کا جھوٹ اور چوری پکڑی گئی ہے،3سال سے33حاضریوں میں مفرورہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران صاحب شہبازشریف سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 120 ارب کے بی آرٹی کھڈوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران صاحب کی چوری پکڑی گئی ہے، بلین ٹری سونامی کے درختوں کے سلیمانی ٹوپی پہننے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران صاحب کا جھوٹ اور چوری پکڑی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 جون کا نوٹس دے کر 28 مئی کو شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑی کی چوری پکڑی گئی ہے، آج تک کسی مقدمے میں پیش نہ ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران صاحب چوراوربھگوڑے ہیں۔

مزید :

قومی -