خاتون نے اپنی 2 بچیوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی پی لیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک خاتون نے اپنی 2 بچیوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی پی لیا ۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے بھنڈہ مہربان میں ایک خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے طیش میں آکر اپنی 2 بچیوں کو زہر پلا دیا اور خود بھی زہر پی لیا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد تینوں متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔