" کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد"فیاض الحسن چوہان نےایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

" کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد"فیاض الحسن چوہان نےایسی بات کہہ دی کہ ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ لیگی قائدین الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی روش پر چل رہے ہیں،نون لیگی ترجمانوں کا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا واویلا کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد کے مترادف ہے،تحقیقاتی اداروں کے ٹھوس شواہد کے سامنے لیگی ترجمانی کے زبانی جمع خرچ کی کوئی وقعت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاکہ نون لیگی ترجمانوں کا نیب نیازی گٹھ جوڑکاواویلا" کھوتامریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد" کے مترادف ہے، آنا، دھیلا، روپیہ اور پائی کا راگ الاپنے والے اپنی کرپشن،بددیانتی،اقربا پروری کے خلاف ایک ثبوت نہیں لا سکے۔انہوں نےکہا کہ لیگی قائدین“الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے”کی روش پر چل رہے ہیں،تحقیقاتی اداروں کےٹھوس شواہدکےسامنےلیگی ترجمان کے زبانی جمع خرچ کی کوئی وقعت نہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آلِ شریف کی کرپشن کا احوال پاکستان کے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر ایک کو پتہ ہے،جواب میں لیگی ترجمانوں کو وزیرِاعظم عمران خان میں نقص اور عیب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -