کس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افرا دکو کورونا وائرس ہوجائے تو وینٹی لیٹر پر جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

کس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افرا دکو کورونا وائرس ہوجائے تو وینٹی لیٹر پر ...
کس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افرا دکو کورونا وائرس ہوجائے تو وینٹی لیٹر پر جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے حوالے سے اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اے بلڈگروپ کے حامل لوگوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے سپین اور اٹلی میں کورونا وائرس کے 1600سے زائد مریضوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ جن لوگوں کا بلڈ گروپ اے ہو ان میں کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے اور ان کے وینٹی لیٹر پر جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل 1600افراد میں واضح اکثریت اے بلڈ گروپ کے حامل لوگوں کی تھی چنانچہ سائنسدانوں نے ان کے ڈی این اے کا تجزیہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اے بلڈ گروپ والے افراد میں جینز کی ایک قسم ایسی ہوتی ہے جو ان لوگوں کو کورونا وائرس کا آسان شکار بناتی ہے۔ ان لوگوں کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ بھی 50فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ا ن میں علامات بھی بہت زیادہ شدید ہوتی ہیں اور انہیں مصنوعی تنفس اور وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -