حاملہ خاتون کو بستر کی سائیڈ ٹیبل پر پڑا فون نظر آگیا، کھول کر دیکھا تو اس میں کیا انتہائی شرمناک چیز تھی؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے، شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

حاملہ خاتون کو بستر کی سائیڈ ٹیبل پر پڑا فون نظر آگیا، کھول کر دیکھا تو اس میں ...
حاملہ خاتون کو بستر کی سائیڈ ٹیبل پر پڑا فون نظر آگیا، کھول کر دیکھا تو اس میں کیا انتہائی شرمناک چیز تھی؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے، شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کا خفیہ فون پکڑ لیا اور جب اسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایسی شرمناک چیز نظر آ گئی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام شینن ہے جس نے اپنے شوہر کی بے وفائی کی کہانی ریڈیو شو ’دی کیلی اینڈ جیکی او‘ میں لوگوں کو سنائی۔ فون کال پر بات کرتے ہوئے شینن نے بتایا کہ ایک روز میں صبح اٹھی تو میرے بستر کی سائیڈ ٹیبل پر ایک فون پڑا تھا۔ جب میں نے اسے اٹھا کر کھولا تو اس میں ایک لڑکی کی برہنہ تصاویر موجود تھیں اور میرے شوہر کے ساتھ اس کی چیٹنگ بھی موجود تھی جس سے ثابت ہوگیا کہ میرا شوہر میرے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔“

شینن نے بتایا کہ ”یہ فون میں نے اپنے شوہر کے پاس پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ اس نے مجھ سے خفیہ رکھا ہوا تھا۔ جب میں نے اس سے اس حوالے سے بات کی تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ فون اس کا نہیں ہے تاہم اب میں اس کے جھوٹ پر اعتبار نہیں کر سکتی تھی۔ میں ان دنوں حاملہ تھی اور ایسے میں وہ میرے ساتھ بے وفائی کر رہا تھا۔ چنانچہ میں نے اس سے طلاق لے لی۔“ میزبان نے شینن کے سابق شوہر جیمز کو بھی فون کال پر لیا اور اس سے بات کی۔ جیمز نے کہا کہ وہ اب بھی شینن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تاہم شینن کا کہنا تھا کہ اب میں اس شخص پر اعتبار کھو چکی ہوں۔ میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -