بہترین دوست کی بیوی کے ساتھ فحش فلم بنانے سے لے کر بندوق کا سامنا کرنے تک، معروف ریسلر ہلک ہوگن کی دلچسپ زندگی کے بارے میں جانئے

بہترین دوست کی بیوی کے ساتھ فحش فلم بنانے سے لے کر بندوق کا سامنا کرنے تک، ...
بہترین دوست کی بیوی کے ساتھ فحش فلم بنانے سے لے کر بندوق کا سامنا کرنے تک، معروف ریسلر ہلک ہوگن کی دلچسپ زندگی کے بارے میں جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ریسلر ہلک ہوگن رواں سال اگست میں 67سال کے ہونے جا رہے ہیں۔ وہ ریسلنگ میں کامیابیوں کے علاوہ اپنی زندگی کے کچھ دیگر واقعات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں جن میں سے کئی واقعات ایسے ہیں جنہیں خود ہلک ہوگن بھی بھولنے کی خواہش کرتے ہوں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان واقعات میں اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ فحش فلم بنانابھی شامل ہے۔ اپنے کیریئر میں پانچ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپین شپ جیتنے والے ہلک ہوگن کو 2016ءمیں نسل پرستانہ ریمارکس پر ڈبلیو ڈبلیو ای سے نکال دیا گیا تھا۔ اس نے نہ صرف اپنی بیٹی بروک کے بوائے فرینڈ کے متعلق نسل پرستانہ باتیں کی تھیں بلکہ اپنے دوست کی بیوی ہیتھر کلیم کے ساتھ بنائی گئی فحش ویڈیو میں بھی وہ نسل پرستی پر مبنی فقرے بولتا پایا گیا تھا۔

ہیتھر ہلک ہوگن کے بہترین دوست ’بوبا دی لو سپونج‘ کی اہلیہ تھی اور2012ءمیں جب میاں بیوی میں ناچاقی چل رہی تھی اس وقت ہلک ہوگن نے ہیتھر کے ساتھ یہ شرمناک ویڈیو بنائی جو بعد ازاں انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی۔ 1980ءکی دہائی میں ایک بار ہلک ہوگن پر ایک شخص نے بندوق تان لی تھی۔ یہ آدمی نیشنل ریسلنگ الائنس سے وابستہ رہنے والا ہارلے ریس تھا جو ڈبلیو ڈبلیو ای کے نیشنل ریسلنگ الائنس کی جگہ پر قبضہ کرنے پر سخت غصے میں تھا۔ کینسس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک ایونٹ ہو رہا تھا جہاں وہ پستول لے کر پہنچ گیا اور ہلک ہوگن پر تان دی تاہم معاملہ رفع دفع کرا دیا گیا اور ہلک ہوگن کی جان بچ گئی۔

مزید :

کھیل -