روزانہ تین لیٹر کوکاکولا پینے والی حاملہ خاتون کی موت

روزانہ تین لیٹر کوکاکولا پینے والی حاملہ خاتون کی موت
روزانہ تین لیٹر کوکاکولا پینے والی حاملہ خاتون کی موت

  

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں روزانہ تین لیٹر کوکا کولا اور انرجی ڈرنکس پینے والی حاملہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ایمی لوئس تھروپ تھا جو انورکارجیل کی رہنے والی تھی اور 15ہفتے کی حاملہ تھی۔ گزشتہ روز اسے مرگی کا شدید دورہ پڑا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بیماری کوکاکولا اور دیگر شوگری مشروبات بہت زیادہ مقدار میں پینے کی وجہ سے اتنی شدید ہوئی کہ اس کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ34سالہ ایمی روزانہ 2لیٹر کوکا کولا اور ایک لیٹر دیگر انرجی ڈرنکس پیتی تھی۔ اسے کافی عرصے سے مرگی کی بیماری لاحق تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -