’جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے ماسک پہنیں‘ ہارورڈ کے سائنسدان کے مشورے نے سوشل میڈیا پر صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا

’جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے ماسک پہنیں‘ ہارورڈ کے سائنسدان کے مشورے نے سوشل ...
’جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے ماسک پہنیں‘ ہارورڈ کے سائنسدان کے مشورے نے سوشل میڈیا پر صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے لوگوں کی زندگیاں ہی بدل کر رکھ دی ہیں۔ جہاں رہن سہن کے دیگر کئی پہلو اس وباءکی وجہ سے متاثر اور تبدیل ہوئے ہیں وہیں اب ازدواجی تعلق کے بارے میں ہارورڈ کے سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ہارورڈ کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں لوگوں کو جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔
اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے فیس ماسک لازمی پہنیں اور بوس و کنار سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ جنسی تعلق سے پہلے اور بعد میں دونوں پارٹنر صابن سے اچھی طرح نہائیں یا الکوحل وائپس کا استعمال کریں۔تاہم انٹرنیٹ پر ہارورڈ کے سائنسدانوں کی یہ ہدایات ہنسی کا سبب بن رہی ہیں جہاں صارفین ’کورونا کی دنیا میں جنسی عمل‘ کے متعلق طرح طرح کے فقرے کس رہے ہیں اور میمز پوسٹ کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -