شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا

شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا
شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے طلبی کے نوٹس کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے کو اپیل کر دی۔انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کا شعیب اختر کو طلب کرنے کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طلب کرنے سے قبل قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے اور نہ ہی طلب کرنے کی وجوہات بتائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر قومی کھلاڑی اور ملک کے لیے بہترین فرائض سر انجام دئیے، انکوائری افسر نے جان بوجھ کر نوٹس پبلک کیا۔شعیب اختر کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیں اور اپیل کے حتمی فیصلہ تک انکوائری روکنے کا حکم دیں۔
خیال رہے کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو آج دفتر میں بلایا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

مزید :

کھیل -