صدرآزادکشمیر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،بھارتی فوج کے مظالم پرایسا کرارا جواب کہ مودی سرکار کی نیندیں اڑ جائیں گی

صدرآزادکشمیر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،بھارتی فوج کے مظالم پرایسا کرارا ...
صدرآزادکشمیر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،بھارتی فوج کے مظالم پرایسا کرارا جواب کہ مودی سرکار کی نیندیں اڑ جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کرونا جیسی عالمی وبا کو بھی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے استعمال کررہا ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے والی بزدل فوج کاچین سےسامنے ہوا تو معافی مانگ کرنکل گئی، پاکستان صبر سےکام لےرہاہےلیکن بھارت کو جواب ایسا ملے گاجس کی اُسے توقع بھی نہ ہوگی، لداخ میں چین بھارت تنازع کے اثرات کشمیر اور پاکستان پر بھی ہوں گے۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نےکہا کہ کشمیر میں بھارت اپنے ناپاک عزائم کے لئے کرونا کو پردے کے طور پر استعمال کررہا ہے،عالمی برداری کی خاموشی کا بھارت ماضی میں بھی ایسا ہی فائدہ اٹھاتا رہا ہے،عالمی طاقتوں نے کشمیر پر مبہم کردار ہی ادا کیا اوربھارت سے جواب طلبی نہیں کی،دنیا نے ہندوستان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،9 لاکھ قابض فوج کے سامنے نہتے نوجوان دفاع کریں توانہیں دہشت گردکہہ دیا جاتا ہے، بھارت نے دنیا کے سامنے ایک جھوٹ بھول رکھا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی لانچنگ پیڈزہیں۔

صدر سردار مسعود خان نے امکان ظاہر کیا کہ لداخ میں چین بھارت تنازع کے اثرات کشمیر اور پاکستان پر بھی ہوں گے،بھارت کی فوج اتنی بزدل ہے کہ صرف نہتے لوگوں سے لڑتی ہے،نہتے کشمیریوں کو مارنے والوں کا چین سے سامنا ہوا تو معافی مانگ کر پیچھے ہٹ گئے،پاکستان صبروو تحمل سے کام لے رہا ہے لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے،بھارت کوایسا جواب ملے گا جس کی وہ توقع بھی نہیں کرسکتا۔صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جو گلگت اور آزادکشمیر پر حملے کی بات کرتا تھا،اب اسے سوچنا ہوگا، بھارت امریکا کے ساتھ مل کرچین کا معاشی میدان میں راستہ روکنا چاہتا ہے۔سن 1999 کی جنگ کے بارے میں سردار مسعود خان نے کہا کہ کارگل کے شہدا ہمارے ہیروز ہیں،اْن شہدا کا زیادہ نام نہیں لیا جاتا،کارگل کے شہدا کو ہمیں یاد رکھنا چائیے ،اُنہوں نے کشمیر کے لئے قربانی دی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست کے بعدعرب ممالک کا بھارت سے مزید تعلقات گہرے بنانا مایوس کن تھا،دوطرفہ مذاکرات کی جب پاکستان نے بات کی بھارت اس سے جان چھڑاتا رہا،بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر مذاکرات سے بھاگتا رہا ہے،نریندر مودی نے قسم کھا رکھی ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنے ہیں۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل دنیا بھارت کے ساتھ کاروبار کرنا چھوڑدے گی،بھارت جیسی فسطائی قوتیں بالآخر تمام ممالک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

مزید :

قومی -