" رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا" پاکستان میں مقیم امریکی صحافی سنتھیا رچی نے تہلکہ خیز الزام لگادیا

" رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا" پاکستان ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مقیم امریکی صحافی سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان میں مقیم امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈان رچی نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اس لیے زیادہ بولتی ہیں کیونکہ 2011 میں سابق وزیر داخلہ رحمان  ملک نے ان کا ریپ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان  صدر میں انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

سنتھیا ڈان رچی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن وہ یہ تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے سامنے بیان کریں گے۔ انہوں نے اس واقعے کی ساری تفصیلات سے اپنے بھروسہ مند دوستوں کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ کل کو کچھ ہوجائے تو معاملہ سامنے آسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات اس لیے بتارہی ہیں تاکہ نوجوان لڑکیوں، ریپ کا نشانہ بننے والے لڑکوں اور خواجہ سراؤں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔ وہ آج کے بعد کبھی یہ برداشت نہیں کریں گی کہ کوئی انہیں غیر مناسب طریقے سے ہاتھ لگائے یا ان کی طرف گندی نظروں سے دیکھے۔ وہ اس ملک میں رہتے ہوئے ان لوگوں کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے جن کے ساتھ اس قسم کے واقعات پیش آئے ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -