پی سی بی نے برخاست کئے جانے والے ملازمین کو بحال کیوں کیا؟ وسیم خان نے وجہ بھی بتا دی

پی سی بی نے برخاست کئے جانے والے ملازمین کو بحال کیوں کیا؟ وسیم خان نے وجہ بھی ...
پی سی بی نے برخاست کئے جانے والے ملازمین کو بحال کیوں کیا؟ وسیم خان نے وجہ بھی بتا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پر فوری نظرثانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر سٹاف کی زیادتی موجودہ بورڈ کیلئے طویل مدتی پائیداری کا مسئلہ ہے۔ تبدیلی کیلئے وقت کا چناؤ بہت اہم ہوتا ہے لہٰذا اس عمل سے متعلق اپنائے گئے طریقہ کار اور ذرائع مواصلات میں بہتری کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پی سی بی اپنی ری سٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھے گا اور اس حوالے سے اپنے ملازمین کی معقول تعداد کویقینی بنانے کیلئے مقررہ وقت پر ضروری فیصلے کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پی سی بی کے کل ملازمین کی تعداد 710 ہے جن میں سے361 لاہور اور 70 کراچی میں ملازمت سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 55 سٹاف اراکین کو رواں ہفتے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹس جاری کئے تھے جس پر سوشل میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جمعہ کے روز سی ای او وسیم خان نے تمام نوٹس واپس لینے کا اعلان کیا اور اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -