پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار نےبھارتی سرکار کو "مرچیں" لگانے کے لئے نئے ترانے کا پوسٹر ریلیز کر دیا

 پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار نےبھارتی سرکار کو "مرچیں" لگانے کے لئے ...
 پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار نےبھارتی سرکار کو

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار تحریک آزادی جموں و کشمیر پر اپنے ترانوں کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہیں، اور مقبوضہ وادی کا بچہ بچہ بھارتی قابض فوج کے سامنے سینہ تان کر انکے گائے ہوئے ترانوں کے ذریعے دشمن کو للکارتا ہے، راجہ ریپسٹار نے اپنے آئندہ آنے والے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشمیری بچہ بینر اٹھائے کھڑا ہے جس پر لکھا ہے "ہم کیا چاہتے آزادی" اور دوسری جانب دیوار پر لکھا ہے "وی وانٹ فریڈم" ۔

راجہ ریپسٹار نے اپنے آنے والے ترانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ترانے کا عنوان "فریڈم" رکھا گیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کے جزبات اور ان پر قابض بھارتی فوج کے مظالم دنیا کو دکھائے جائیں گے، ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا، تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اس ترانے کو بھرپور شیئر کریں تاکہ ہمارے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز بہری دنیا کو سنائی دے۔

مزید :

تفریح -