پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کیوں؟

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ...
پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے معروف ماہر نفسیات سے رابطہ بھی کیا ہے جن کیساتھ معاملات طے ہونے کے بعدکھلاڑیوں کیلئے جلد آن لائن لیکچرز کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، کھلاڑیوں کو ذہنی پختگی اور دیگر مسائل پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے لاک ڈاﺅن میں کھلاڑیوں کو متحر ک رکھنے کیلئے فٹنس پروگرام جاری کیا تھا اور اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز میں ٹیم ٹرینر عابد امین بھی فٹنس لیول بڑھانے پر لیکچرز دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

مزید :

کھیل -