آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،مزید 32کیسز سامنے آگئے

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،مزید ...
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،مزید 32کیسز سامنے آگئے

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ترجمان آزاد کشمیر حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 331 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 89 ہزار 249 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 838 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ 22 ہزار, 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو گئے۔

مزید :

قومی -