خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ کب پیش ہو گا اور کیا تیاریاں کی گئیں ہیں؟کے پی کے سے خبر آگئی

خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ کب پیش ہو گا اور کیا تیاریاں کی گئیں ہیں؟کے پی کے ...
خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ کب پیش ہو گا اور کیا تیاریاں کی گئیں ہیں؟کے پی کے سے خبر آگئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ برائے سال2020-21 19 جون کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے، کرونا وائرس کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر بجٹ سیشن کو 28 جون تک محدود کردیا گیا ہے،اجلاس کے لیے تمام ممبران کو ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے،اجلاس سے ایک ہفتہ قبل تمام ممبران کے ٹیسٹ ہونگے،ایوان میں سماجی فاصلے سوشل ڈسٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا، تمام ممبران ماسک پہن کر اسمبلی میں آئیں گے جبکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں حکومت کی طرف سے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر تعلیم اکبر ایوب، وزیر قانون سلطان محمد خان اور کامران بنگش جبکہ اپوزیشن کی طرف سے لطف الرحمن، سردار حسین بابک، شیر اعظم وزیر اور سردار نے شرکت کی۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بہت مفید رہےاور اس بات پر اتفاق رہا کہ اس مشکل صورتحال میں متفق ہو کر بہتری کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی اقدامات کرونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں تاکہ بجٹ اجلاس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، ملاقات میں فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے بھی گورنمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہوئی ، حکومتی وفد نے اپوزیشن کے تحفظات سنے اور ان سے وقت مانگا کہ وہ وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کرکے  اپوزیشن کو جواب دیں گے۔مذاکرات کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کیاور اسمبلی اجلاس کے معاملات طے کیےجبکہ دوسرے سیشن میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے آئندہ سیشن میں منگل کے روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کردہ کمیٹیوں کو دوبارہ بنانے کے لیے فارمولے پر بات چیت ہو گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -