معروف فٹ بار نیمار کو ”کورونا ویلفیئر پیمنٹ“ کی مد میں حکومت نے کتنی رقم دی؟ حیران کن خبر آ گئی

معروف فٹ بار نیمار کو ”کورونا ویلفیئر پیمنٹ“ کی مد میں حکومت نے کتنی رقم دی؟ ...
معروف فٹ بار نیمار کو ”کورونا ویلفیئر پیمنٹ“ کی مد میں حکومت نے کتنی رقم دی؟ حیران کن خبر آ گئی

  

براسیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار برازیلین فٹ بالر نیمار کو 120 ڈالرز کی کورونا ویلفیئر پےمنٹ مل گئی جس کے باعث دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرز میں شمار ہونے والے نیمار اس حکومتی امداد پر خود بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کم آمدنی والا طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور برازیل بھی کووڈ 19 سے کافی متاثر ہے، حکومت نے عام افراد کو سہولیات دینے کےساتھ ساتھ 120 ڈالر کی اضافی امداد بھی دینے کا فیصلہ کیا جس سے کلینرز،کک اور لیبر وغیرہ مستفید ہورہے ہیں۔

اس امداد کو لے کر ایک دلچسپ خبر فٹ بال کے میدان سے اس وقت آئی جب برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار کو 120 ڈالرز کیلئے امداد منظور کی گئی، برازیلین سٹار کی تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبر ان 600 رجسٹرڈ افراد میں شامل ہے جنہیں حکومت نے منظور کیا۔

نیمارجن کی سالانہ آمدنی 96 ملین ڈالرز کے قریب ہے اور تقریباً 222 ملین کی قیمتی ٹرانسفر منی ہے، اس امداد کیلئے کوالیفائی نہیں کرتے، نیمار کی انفارمیشن کیسے رجسٹر ہوئی اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم نیمارکے سٹاف کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید :

کھیل -