عمران اسماعیل نے کورونا کے مریضوں کے لیے پلازمہ عطیہ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کے مریضوں کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا، این آئی بی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس عمل کی نگرانی کی۔ کورونا سے صحتیابی کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں۔ ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق ایک صحت مند فرد کا پلازما 2 مریضوں کو لگایا جاسکتا ہے۔پلازما سے کورونا کے80 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیں۔