جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا

جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا
جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جدہ میں ایک بار پھر کرفیو ناٖز کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق جدہ  میں ہفتہ 6 جون سے دوبارہ کرفیو نافذ کردیا جائے ۔  کرفیو دوپہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا اور دو ہفتے جاری رہے گا۔

جدہ میں کرفیو کے دوران تمام مساجد نماز کے لئیے بند رہیں گی،  تمام سرکاری و نجی ادارے بھی بند رہیں گے جبکہ دکانیں اور شاپنگ مالزکھولنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔  حکام کی جانب سے کرفیو میں صبح 6 سے شام 3 بجے تک نرم رہے گا۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی فضائی اور زمینی سفر اور کرفیو کے اوقات کے سوا شہر میں آنے جانے کی اجازت بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ اہم خدمات انجام دینے والے جن اداروں کے ملازمین کو پابندیوں سے استثنی حاصل تھا انہیں نئے احکامات کے بعد بھی رعایت حاصل رہے گی۔

مزید :

عرب دنیا -