وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں جاری سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ پانی کے ذخائر اور بڑے زرعی فارمز کے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حب اور بوستان میں صنعتی ترقیاتی زون کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر شہر اور بندر گاہ کو ترقی دینے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

مزید :

قومی -