پاک فوج نے بھارت کا آٹھواں کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا آٹھواں کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا
پاک فوج نے بھارت کا آٹھواں کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی جانب سے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے جوانوں نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں انڈیا کا جاسوسی پر مامور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ انڈیا کا جاسوس ڈرون طیارہ ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 500 میٹر تک اندر گھس آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال پاک فوج کی جانب سے بھارت کا یہ آٹھواں جاسوس طیارہ گرایا گیا ہے۔