اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی
اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی
سورس: Instagram/yamigautam

  

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی۔

’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

ٹوئٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

اداکارہ نے مدحواں سے اپیل کہ ہم محبت اور دوستی کے نئے سفر پر گامزن ہوگئے ہیں لہذا آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے اور ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں۔

واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم ’وکی ڈونر‘ سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’بدلا پور‘، ’سرکار تھری‘، ’ایکشن جیکسن‘، ’پتی گل میٹر چالو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -