برطانوی گلوکار زین ملک کا کچھ منچلوں کے ساتھ جھگڑا لیکن حالت ایسی کہ سن کر ہی انسان شرمندہ رہ جائے

برطانوی گلوکار زین ملک کا کچھ منچلوں کے ساتھ جھگڑا لیکن حالت ایسی کہ سن کر ہی ...
برطانوی گلوکار زین ملک کا کچھ منچلوں کے ساتھ جھگڑا لیکن حالت ایسی کہ سن کر ہی انسان شرمندہ رہ جائے
سورس: Facebook/zayn

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 28سالہ برطانوی گلوکار زین ملک گزشتہ دنوں امریکی شہر نیویارک میں تھے جہاںوہ رات گئے ایسی حالت میں کچھ منچلوں کے ساتھ جھگڑا کرتے پائے گئے کہ سن کر ہی آدمی شرمندہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق زین ملک نیویارک کے مضافاتی علاقے ایسٹ ویلیج میں واقع ایمسٹرڈیم بلیئرڈز کلب کے باہر دیکھے گئے۔ انہوں نے اپنی شرٹ بھی اتار رکھی تھی۔ وہاں منچلوں کا ایک گروپ کھڑا تھا جنہوں نے زین ملک پر فقرے کسنے شروع کر دیئے۔

لڑکوں کی اس حرکت پر گلوکار زین ملک آپے سے باہر ہو گئے اور انہیں مغلظات سے نوازنا شروع کر دیا۔ یہ واقعہ رات 2بجے کے قریب پیش آیا، جس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں زین ملک کو لڑکوں کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ بہت مشتعل ہوتے ہیں اور ہاتھا پائی کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ سامنے سے ایک لڑکا بھی لڑنے کے لیے تیار ہوتا ہے تاہم باقی لڑکے بیچ بچاﺅ کرا دیتے ہیں اور لڑائی بمشکل ٹلتی ہے۔واضح رہے کہ زین ملک اپنی 26سالہ گرل فرینڈ گلوکارہ گیگی حدید کے ساتھ نیویارک میں رہائش پذیر ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید :

تفریح -