ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید پر ہانیہ عامر خود میدان میں آگئیں 

ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید ...
ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید پر ہانیہ عامر خود میدان میں آگئیں 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چند دن قبل ہانیہ عامر کی پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت روف کے بیٹے گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ادا کارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ،اب اس پر ہانیہ عامر کارد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناقدین کیلئے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ لوگوں کو نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

تفریح -