رائیونڈ، ڈکیتی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائے ونڈ کی نجی سوسائٹی میں جیولر شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں دو ڈکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو انھوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر مبارک شاہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا س موقع پر سکیورٹی گارڈ راجہ احسن نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا تاہم ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی۔