یاسمین راشدنے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

یاسمین راشدنے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم میاں شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت 12افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی  یہ درخواست ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ 25 مئی پولیس اہلکاروں نے نامزد فریقین کی ایماء پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا، گاڑی پر ڈنڈے لاٹھیوں سے حملہ کیا گیااور گاڑی تباہ کردی،مرد پولیس اہلکاروں نے مجھے، ہمشیرہ اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین لیڈی اہلکاروں کی بجائے مرد پولیس اہلکاروں نے ہاتھ آزمائی کی،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاافراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -