لاہورہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا 

 لاہورہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر لاہور میں 13ڈویژن اور 26سنگل بنچ کام کریں گے جبکہ لاہورہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں دو ڈویژن بنچ اور5سنگل بنچ ملتان بنچ میں 5ڈویژن بنچ اور11سنگل بنچ جبکہ راولپنڈی میں دو ڈویژن بنچ اور5سنگل بنچ کام کریں گے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی،مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ کے ساتھ لاہور میں ڈویژن بنچ کے طور پر عدالتی فرائض انجام دیں گے،وہ سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ڈویژن بنچوں کے ارکان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے۔

مزید :

علاقائی -