لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری لے لی 

  لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری لے لی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری لے لی  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر پہنچے اور ڈی آئی جی آپریشنز نے وزیراعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام شہید کانسٹیبل کمال احمدکی بیوہ کو پڑھ کے سنایا جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کی بیوہ اور بہن بھائیوں سے اظہار افسوس و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہدا ء ہمارے سر کا تاج ہیں،لاہور میں امن کی بحالی میں پولیس کے 328 شہدا کی قربانیاں شامل ہیں، شہداء  کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے، شہید کمال احمد کے بچوں کے اسکول کی ایک سال کی فیس محکمہ ادا کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل کمال احمد گولی لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

مزید :

علاقائی -