تھانہ نارنگ کے اے ایس آئی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار

  تھانہ نارنگ کے اے ایس آئی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار

  

نارنگ منڈی(نمائندہ  پاکستان) تھانہ نارنگ منڈی کے اے ایس آئی محمد اویس کو تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم سے ڈکیتی کے مقدمہ میں میں مال مسروقہ 54لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ڈاکوؤں کا سرغنہ نارنگ تھانہ کا اے ایس آئی محمد اویس نکلا جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے پولیس نے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد اویس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر وے پر لوٹ مار کی اور پتہ چلنے پر اعلی حکام نے فوری کارروائی کر کے اس کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کر رہی ہے 

مزید :

علاقائی -