انٹر میڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحانات   18 جون بروز ہفتہ سے شروع ہونگے

   انٹر میڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحانات   18 جون بروز ہفتہ سے شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2  سالانہ امتحان 2022  مورخہ 18 جون بروز ہفتہ سے شروع ہونگے۔ سالانہ امتحان میں 154036  امیدواران شرکت کریں گے جن میں سے 82610 سائنس اور 71426  ارٹس کے طلباء شرکت کریں گے۔ ان امیدواران کے لیے 580 امتحانی مراکز بورڈ کی حدود میں قائم کئے گئے ہیں۔ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امیدواران کو رول نمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں۔پرائیویٹ امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ اور ریگولر امیدواران اپنے اداروں سے رول نمبر سلیپس حاصل کر سکتے ہیں۔