کامن ویلتھ گیمز،قومی کھلاڑیوں کی فہرست تیار

کامن ویلتھ گیمز،قومی کھلاڑیوں کی فہرست تیار

  

       لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے دستے کی فہرست تیارکرلی گئی ہے اس حوالے سے اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق فہرست میں 68 مرد، 34 خواتین اور 17 آفیشل شامل ہیں جن کا انتخاب میر ٹ پر کیاگیا ہے، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 13 کھیلوں میں حصہ لے گاذرائع کے مطابق پی او اے ایک دو روز میں فہرست پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیجے گا جبکہ کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم میں شروع ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -