بابر اعظم اور محمد رضوان کو فالو کرتی ہوں، سدرہ امین

بابر اعظم اور محمد رضوان کو فالو کرتی ہوں، سدرہ امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی)پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان مینز ٹیم میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو فالو کرتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب مواقع ملنے لگے ہیں، کوشش ہے ان سے مستفید ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسے رنز کروں۔سدرہ امین نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی، انہوں نے 150 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔