لائیو سٹاک فارمرز کو بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کی ہدایت

  لائیو سٹاک فارمرز کو بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ  مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے لائیو سٹاک فارمرز کومزید ہدائت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں جائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔

مزید :

کامرس -