عمران خان کا پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ،کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب

عمران خان کا پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ،کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بالآخر پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان آج پشاور سے اسلام آباد واپس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں گے، وہ گذشتہ ماہ اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنے کے بعد سے پشاور میں ہی مقیم ہیں اور وہیں سے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں سیاسی اجتماعات کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج بنی گالہ میں طلب کرلیا گیا ہے، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلوں پر مشاورت کی جائیگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی ممبران کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -