سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کل سے شروع کرینگے

سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کل سے شروع کرینگے

  

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا، 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی اور پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 6 جون سے استعفوں کے معا ملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے، حکومتی اتحاد  25 سے 30 اراکین کو استعفیٰ دینے سے روکنے پر قائل کرنے کیلئے  کوشاں ہیں۔4 اراکین عمران خان شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے اسمبلی میں استعفوں کاا علان کیا، یہ اراکین تصدیق کیلئے آئیں یا نہ آئیں استعفے منظور ہوسکتے ہیں۔ مزید اراکین کی تقاریر کا ریکارڈ اسمبلی اسٹاف چیک کررہا ہے، مزید 3 سے 4 اراکین کے اسمبلی خطاب کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جن اراکین کے خطاب کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، ان میں اسد قیصر، قاسم سوری اوراسدعمر شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 سے 10 اراکین کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان  اسمبلی مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کا اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے،  اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -