آڈیٹر جنرل کی صدر مملکت  سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

  آڈیٹر جنرل کی صدر مملکت  سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

  

 اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان، محمد اجمل گوندل نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو وفاقی حکومت اکاؤنٹس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی نے 10 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ 

عارف علوی

آڈیٹر جنرل

مزید :

صفحہ اول -