فنڈز کی عدم فراہمی،واسا 239کروڑ کا مقروض،لیسکو کا بجلی کنکشن منقطع کرنے کا الٹی میٹم

فنڈز کی عدم فراہمی،واسا 239کروڑ کا مقروض،لیسکو کا بجلی کنکشن منقطع کرنے کا ...

  

      لاہور(جاوید اقبال)واسا لاہور کا دیوالیہ نکل گیا ہے،حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کے باعث لیسکو سمیت دیگر اداروں کا دو ارب انتالیس کروڑ روپے کا مقروض ہو گیا ہے تباہی کے دہانے پر کھڑے اس ادارے کو  لیسکو نے بجلی کے کنکشن کاٹنے کا دوبارہ الٹی میٹم جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واسا نے دس جون تک واجبات ادا نہ کئے تو ایک مرتبہ پھر ہیڈ آفس سمیت واسا کے تمام انتظامی امورکے دفاتر کی بجلی منقطع کر دی جائے گی بتایا گیا ہے کہ واسا کو مستقل بنیادوں پر مینیجنگ ڈائریکٹر نہ ملنے سے واسا بدانتظامی کا شکار ہے کی ریکوری سست روی کا شکار ہو گئی ہے ریکوری 90کروڑ ماہانہ سے کم ہوکر 60 کروڑ ماہانہ پر آ چکی ہے یہ رقم ادارہ ماہانہ تنخواہ میں چلی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ واسااس وقت دو ارب 39کروڑ کا  نادہندہ ہے دو ارب 7 کروڑ روپے لیسکو کے واسا کی طرف واجب الادا ہے جبکہ 32کروڑ روپیہ مختلف اداروں اور کنٹریکٹرز کے واسا نیادا کرنے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران سے نکلنے کے لئے حکومت سے 2 ارب روپے کی امداد اور سپلیمنٹری گرانٹ مانگی مگر حکومت نے مسترد کرتے ہوئے پنجاب کے پانچ واسا ایجنسیوں کو جن میں لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ راولپنڈی ملتان شامل تھے 3 جون کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے جس میں سے واسا لاہور کو صرف 48 کروڑ دئیے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا لاہور اپنی بجلی بچانے کے لیے یہ گرانٹ پیر کو لیسکو کو فراہم کر دے گا مگر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ وہ واسا اپنی بجلی بچانے کے لئے کم از کم پچاس فیصد واجبات فوری ادا کرے۔

واسادیوالیہ

مزید :

صفحہ اول -