خیبرپختونخوا کے جنگلات میں 6مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،4افراد زندہ جل گئے

خیبرپختونخوا کے جنگلات میں 6مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،4افراد زندہ جل گئے

  

       شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ میں آگ نے پہاڑ وں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔سوات میں کبل کے علاقے سیگرام، تحصیل بری کوٹ کے علاقے ابا لا، چارباغ کے علاقے کوٹ اور پٹھانے سمیت ملحقہ علاقوں کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس کے علاوہ لوئر دیر کے پہاڑوں کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کیلئے انتظامیہ،مقامی افراد اور پاک فوج کے جوان مصروف عمل ہیں۔

جنگلا ت میں آگ 

مزید :

صفحہ اول -