وفاقی کابینہ نے چین سے  2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض  کے حصول کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے چین سے  2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض  کے حصول کی منظوری دیدی

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے قرض کے حصول کے لیے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کے لیے ہوگا۔سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا، قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

کابینہ منظوری

مزید :

صفحہ اول -