پی ٹی اے کاصارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنیکی پالیسی پراتفاق

   پی ٹی اے کاصارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنیکی پالیسی پراتفاق

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت کا موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام،صارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کر دیا گیا،پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے،حکومت اسکی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کی چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مرکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے مشاورت کی،شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق کیاگیا۔

 ایس ایم ایس

مزید :

صفحہ اول -