ناراض لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی پارٹی میں واپسی 

  ناراض لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی پارٹی میں واپسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور ان کے بھائی یونس انصاری نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف،وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاری برادران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہماری اپنی جماعت ہے اور ہم اپنی جماعت میں واپس آگئے ہیں اور ہمیں مسلم لیگ (ن)کے قائدین پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہر گھر میں ہو جاتے ہیں لیکن ہماری وابستگی (ن)لیگ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔رانا مشہود نے اس موقع پر کہا کہ انصاری برادران کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور یہ ہمارے اپنے گھر کا معاملہ تھا جسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا غیاث الدین اور اشرف انصاری کے بعد دیگر ساتھی بھی پارٹی میں واپس آرہے ہیں اور ہمارے دروازے ہمارے ساتھیوں کے لیے کھلے ہیں۔
انصاری برادارن 

مزید :

صفحہ اول -